22 اگست 2016 - 18:35
لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ مضبوط روابط ایران کی خارجہ پالیسی کا حصہ

کیوبا میں تعینات ایرانی سفیر نے ایران اور کیوبا کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور پارلیمانی شعبوں میں قریبی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ لاطینی امریکی ممالک کے ساته مضبوط تعلقات رکهنا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کیوبا میں تعینات ایرانی سفیر نے ایران اور کیوبا کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور پارلیمانی شعبوں میں قریبی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ لاطینی امریکی ممالک کے ساته مضبوط تعلقات رکهنا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے.

یہ بات ' کامبیز شیخ حسنی' نے ارنا کے نمائندے کیساته خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور کیوبا کے درمیان اچهے پارلیمانی تعلقات قائم ہیں اور اس وقت مختلف سطحوں پر وفود کے تبادلے ہورہے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور کیوبا کے سربراہان مملکت کے درمیان بهی متعدد بار ملاقاتیں ہوئیں ہیں جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا ہے.

ایرانی سفیر نے ایران اور کیوبا کے درمیان دواسازی اور جیو ٹیکنالوجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو اہم قرار دہتے ہوئے کہا کہ ہے اس سلسلے میں 21 سال پہلے سے ایران کے' پاستور' انسٹی ٹیوٹ اور کیوبا کے درمیان تعاون جاری رہا ہے.

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سالوں میں کیوبا ایران کی چینی فراہم کرنے والا بڑا ملک تها اور مزیدبرآں دونوں ملکوں کے درمیان گنے کی کاشتکاری کی صنعت میں بهی تعاون موجود ہے.

ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی شعبے سے متعلق تعاون کے معاہدوں موجود ہیں جس کے تحت ایران کیوبا میں 550 ریل گاڑی کی تعمیر ایک ریفریجریٹر کی فیکٹری کی تعمیر نو کے لئے تعاون کرے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲